رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے شادی کی تصدیق کردی

ولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات 13 اپریل کو ممبئی میں شروع ہوئی تھیں، جس میں دونوں کے قریبی دوست اور اہل خانہ سمیت کاروباری اور معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

دونوں کی جانب سے شادی کی تصدیق سے چند گھنٹے قبل ہی بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل کی سہ پہر کو سات پھیرے لے کر ہندو پنجابی روایات کے مطابق شادی کرلی۔

شادی کے چند گھنٹے بعد عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی اور ساتھ ہی دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عالیہ بھٹ نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نے اسی بالکونی پر نئی زندگی کا آغاز کیا، جس بالکونی پر انہوں نے پانچ سال تک ملاقاتیں کیں۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے