اپوزیشن جماعتوں کا میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم ،جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا‘ قرار

فوجی ترجمان کی نیوز کانفرنس کو ’جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرنا ناصرف ہر ادارے بلکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ببلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو یہاں انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع سے آئینی کردار کی طرف منتقلی آسان نہیں ہو گی، پاکستانیوں کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، اگر ہم اس راستے پر چلتے رہے تو زمین کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔ اپنی پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے 31 مارچ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں ’سازش‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے