وزیراعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کی تعمیر میں تاخیر کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیتے ہوئے منصوبہ یکم ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صبح سویرے راول چوک فلائی اوور کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، پراجیکٹ میں تاخیر کی وجوہات جاننے کے لیے افسران سے سوال جواب بھی کیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کمپنی کو نااہلی کی وجہ سے بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ معیار پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں کریں گے، فلائی اوور 6 ماہ میں مکمل ہو جانا چاہیے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ بات لاہور کے منصوبوں میں ثابت ہو چکی ہے، ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے۔
