پاکستان میں سیاسی گرما گرمی ،عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما بھی لپیٹ میں آگئیں ،سابق شوہر سے کوئی تعلق نہیں ہے،جمائما

پاکستانی سیاست کی گرما گرمی نے لندن میں مقیم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جمائمہ کے مطابق ان کے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جس سے انہیں  ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے وہ 90 کی دہائی کا لاہور ہے۔ جمائما نے جب ٹوئٹر پر اپنے گھر کے باہر احتجاج کی اطلاع دی تو ان کے نام کا ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،  جب کہ متعدد پاکستانیوں نے اس اقدام کی مذمت کی۔  ٹوئٹس پر جمائما بھی بے دھڑک اپنے جوابات دے رہی ہیں ، ان کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ان کا پاکستان کی سیاست، سابق شوہر عمران خان یا ان کی پارٹی تحریکِ انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے 

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے