مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری ،بجلی مزید مہنگی کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا

بجلی صارفین ایک اور ہائی وولٹ جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں بجلی 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ تک مہنگی  ہو سکتی  ہے اس اضافے سے بجلی صارفین پر 292 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گابجلی ٹیرف کی سالانہ ریبیسنگ کا نوٹیفیکیشن فروری میں جاری ہو گا دستاویزات کت مطابق حکومت نے آئی ایم کو یقین دہانی کراوائی ہے  پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق رواں ماہ بجلی کے بنیادی ٹیرف 63 پیسے فی یونٹ اضافہ ہو گانیپرا فروری 2022 کے آخر تک نئے ٹیرف اسٹرکچر کی منظوری دے گا اس اضافے سے بجلی صارفین پر 85 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، جبکہ جولائی میں بجلی 2 روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز ہے، بجلی صارفین پر یہ اضافہ207 ارب روپے کا بوجھ ڈالے گا،دستاویزات کے مطابق بجلی ٹیرف میں اضافے کا مقصد سرکلر ڈیٹ کو کم کرنا ہے ٹیرف بڑھنے سے صارفین پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے اثرات بھی کم ہوں گےرواں مالی سال سرکلر ڈیٹ میں مجموعی طور پر 166 ارب کی کمی ہو گی،جون تک سرکلر ڈیٹ کم ہو کر 2174 ارب روپے ہو جائے گا

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے